خط کی باتیں سب چالیں، مجھے کچھ نہیں ملا: آرمی چیف

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خط کی باتیں سب چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی […]

مولانا فضل الرحمن کا پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد:  جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف علی الاعلان صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا […]

بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، پارٹی امور، سیاسی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی:   بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا۔ بانی […]

ایف آئی اے میں 2019 اور اس کے بعد بھرتی ہونیوالے افسروں کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد:  ایف آئی اے میں 2019 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے افسران کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان تمام افسران و اہلکاروں کے تعلیمی کوائف چیک کیا جائے گا، ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویریفکیشن سیل قائم کر دیا گیا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ […]

وفاقی وزیر خزانہ سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:   برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت برآمدات کی ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کی کوششیں کر رہی ہے۔ […]

بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد:   نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 22 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے […]

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 23 سینٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں فی […]

ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد:   ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے آخری گروپ میچ میں مکاؤ کو 0-3 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ نواز، انس شاہ اور سخی ترین نے میچز جیتے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کل بھارت اور چین کو بھی شکست دی تھی۔

سبی میلہ مویشیاں کا آج سے آغاز، تیاریاں مکمل

سبی:   بلوچستان کے شہر سبی کا سالانہ تاریخی میلہ مویشیاں آج سے شروع ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلے کے شایان شان انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے […]

افریقا کیخلاف میچ: پاکستان نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

کراچی:   پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز […]