کرپشن اور کک بیکس ریفرنس: پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور:  احتساب عدالت لاہور نے کرپشن اور کک بیکس ریفرنس میں سابق وزیرعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ […]

کراچی: محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح

کراچی:   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور […]

پنجاب: بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

لاہور:   پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دیئے […]

تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد:   پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کیا۔ سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ انہیں آج اڈیالہ جیل کے باہر سے تحویل میں لیا […]

خاتون جج دھمکی مقدمہ: عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو مراسلہ

اسلام آباد:   خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، عمران خان […]

2018 کے انتخابات میں چوری اور2024 میں ڈکیتی ہوئی: شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ:   سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024 میں ڈکیتی ہوئی۔ کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی […]

بیرسٹرسیف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سے فارغ

پشاور:  بیرسٹرسیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی […]

بہاولپور: 20 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کل سے آغاز

بہاولپور:   20 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کل سے آغاز ہوگا، چولستان کے ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں ریسر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل انسپیکشن جاری ہے۔ گاڑیوں کی ٹیگنگ اور ڈرائیورز کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا، 13 سے 16 فروری تک مقابلے جاری رہیں گے، 13 فروری کو کوالیفائینگ جبکہ […]

سلطان محمد گولڈن نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کوئٹہ:   بلوچستان کے علاقے پشین کے رہائشی سلطان محمد گولڈن نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ سلطان محمد گولڈن نے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا، 140 کی سپیڈ 32 سیکنڈ میں حاصل کی، گاڑی کو 140 اے سپیڈ پر سوا کلو میٹر تک […]

بھارتی ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

دہلی:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے […]