چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی میں ہی نام بھجوائیں گے: گوہر

اسلام آباد:   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے فی الحال چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی بنی تو ہی نام بھجوائیں گے۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن […]

انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا: شبلی فراز

پشاور:   رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ پشاور میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو […]

صوابی جلسہ میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں: جنید اکبر

پشاور:   پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، ہمیں نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے سے مطمئن ہیں، […]

لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت […]

حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری

پشاور:   پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائل میں امن کی بحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔ پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار […]

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:  ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مخلتف شعبوں کو […]

میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا: ایڈمرل نوید اشرف

کراچی: پاک بحریہ ک کثیر القومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پُروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ امن […]

لعل شہباز قلندرؒ کا عرس 17 فروری سے شروع، 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

حیدر آباد:   سندھ حکومت نے لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا سالانہ 773 واں تین روزہ عرس مبارک 17 فروری سے شروع ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر اوقاف […]

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:   پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت […]

کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سردی میں اضافہ

سوات:   کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام اور مالم جبہ پہنچ گئے۔ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، برف باری اور بارش کی وجہ سے سوات کا موسم سرد ہوگیا۔