یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہفتے کو 12 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سیز فائر ختم کردوں گا، ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیر […]

صدر مملکت کی لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لزبن:   صدر مملکت نے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک […]

ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں: فضل الرحمان

فاٹا:   جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار ہیں، سیاست میں تشدد کے ہم خلاف ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، آج ہم امن کیلئے […]

سوات میں سفید گالوں کی برسات، کالام، مالم جبہ میں شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع

سوات:   سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوات میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، نظارے نکھر کر مزید حسین ہوگئے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔ سوات کے میدانی […]

تحریک آزادی جموں وکشمیر کے عظیم رہنما مقبول بٹ کا آج یوم شہادت

مظفرآباد:  تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ معروف کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ 1938ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ترہیگام میں پیدا ہوئے، شہید مقبول بٹ […]

سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔ خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور […]

خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس بنانے کی تیاری، نئی بھرتیاں بھی ہونگی

پشاور:  خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس بنانے کی تیاری کرلی گئی، اینٹی کرپشن فورس میں نئی بھرتیاں ہونگی جبکہ ڈیپوٹیشن عملے کو واپس اپنے محکموں کوبھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن فورس میں 3 کیڈرز ہونگے ، انویسٹی گیشن ،پراسیکیوشن اور ایڈمنسٹریشن کیڈر شامل ہونگے، اینٹی کرپشن فورس کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن […]

پیکا قانون کیخلاف درخواست: عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پی ایف یو جے کی جانب سے […]

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد:   سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کر رہا […]

چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی میں ہی نام بھجوائیں گے: گوہر

اسلام آباد:   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے فی الحال چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی بنی تو ہی نام بھجوائیں گے۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن […]