ٹرمپ امریکا میں کرپشن پر سیخ پا، اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر جج پر کڑی تنقید

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں کرپشن منظرعام پر آنے پر سیخ پا ہوگئے، حکومتی اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر جج پر کڑی تنقید بھی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی جو سامنے آچکی ہے، امریکی عوام کے ٹیکس کی […]

عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا

قاہرہ، ریاض:   عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا، سعودی عرب، عرب لیگ، اردن، مصر، شام اور دیگر ممالک برہم ہوگئے۔ مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، مصری وزارت خارجہ کا کہنا […]

ترک صدر رجب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:  ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کےدوران متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ارگان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے […]

حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں

پشاور:  حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوئے، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں ملکی سیاسی […]

سپیکر قومی اسمبلی سے بحرین کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمود عبدالقادر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سفیر نے بتایا کہ بحرین کے سپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد 16 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ […]

لاہور: شادی میں ناقص کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر، متعدد کی تشویشناک

لاہور:  (دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر […]

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد:   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کمرہ عدالت پہنچیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست عدالت […]

جناح ہاؤس حملہ کیس: پولیس نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا

لاہور:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ […]

زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے: نواز شریف

لاہور:   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے […]

سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ

کراچی:  سندھ حکومت نے زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کے شعبوں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ موجودہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ صرف ہاؤسنگ […]