پرنس کریم آغا خان مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک

قاہرہ:   اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم […]

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ڈیول ہنٹ کا آغاز

ڈھاکا:   سابق معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلبہ پر حملے، بنگلہ دیش حکومت نے حسینہ کے حامیوں کیخلاف “آپریشن ڈیول ہنٹ” کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے 1308 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ جہانگیر […]

امریکی صدر نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دے دیا، اعلامیہ پر دستخط

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیہ پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طورپر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا، امریکی صدر نے کینیڈا کو51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ خیال رہے کہ امریکا کے صدر […]

امریکی صدر کی ہٹ دھرمی برقرار، ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق […]

وکلاء کی عدم پیشی پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ کے معاون […]

17 سیٹوں والی حکومت کو طول دینے کیلئے آئین کیساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے: زرتاج گل

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ 17 سیٹوں والی حکومت کو طول دینے کیلئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہ عدلیہ کو چھوڑا […]

سکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

راولپنڈی:   سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض سٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے جبکہ راولپنڈی کے صدر سٹیشن سے فیض […]

خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل

پشاور:   خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلہ میں گورنرسیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات […]

لیبیا کے ساحل کےقریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار

اسلام آباد :  لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان نے بتایا کہ لیبیا […]

ججز تعیناتی کا معاملہ: جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ

اسلام آباد:   سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے 8 […]