چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کے حتمی سکواڈ کا اعلان، سٹارک بھی دستبردار

میلبرن:  کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں، مچل سٹارک نے میڈیا سے […]

میچ فکسنگ کا الزام: بنگلادیشی خاتون کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

دبئی:  انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں بنگلادیش کی ویمنز ٹیم کی سپنر سہیلی اختر پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی۔ بنگلا دیشی کرکٹر سہیلی اختر پر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 5 […]

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر دوسری […]

پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

لاہور:   پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا، ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025 میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کوالیفائرز میں […]

سہ ملکی سیریز: پروٹیز کا شاہینوں پر لاٹھی چارج، 353 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی:   سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انکے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں […]

امریکا خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے: شمالی کوریا

پیانگ یانگ:   شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جزیرہ نما کوریا میں امریکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملکی سلامتی اور مفادات اور علاقائی امن کے تحفظ کے لئے […]

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا: شام

دمشق:  شام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا سنگین جرم ہوگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نہیں نکال سکتی، انہوں نے مزید […]

صدر یورپی کمیشن کا امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کا عزم

برسلز:  صدر یورپی کمیشن نے امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات مضبوط اور متناسب جوابی اقدامات کو متحرک کریں گی۔ انہوں […]

پیرس میں مودی کو ہزیمت کا سامنا، فرانسیسی صدر نے ہاتھ نہ ملایا

پیرس:   پیرس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نظر انداز کر دیا۔ ایمانوئل میکرون پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں پہنچے، فرانسیسی صدر نے وہاں پہلے […]

ایران نے ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات پر سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

نیویارک:   اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کا خط لکھ کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کر دیا۔ ایرانی مندوب نے خط میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ٹرمپ کے لاپروا اور اشتعال انگیز […]