پاکستان

مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے: نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، […]

پاکستان

کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑیں ، ایک دن ضرور آزاد ہوگا: آرمی چیف

راولپنڈٰی:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر […]

پاکستان

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے۔ صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات […]

پاکستان

آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں: گنڈاپور

پشاور:   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آزادی کشمیر کے عوام کا […]

پاکستان

ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ ہوگا

پشاور:  ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔ ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا دنیا نیوز سے بات چیت کرتے کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے […]

پاکستان

پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ رہنما […]

پاکستان

دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے: مشعال ملک

اسلام آباد:   حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں […]

پاکستان

26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

راولپنڈی :  انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ  بی بی کو اڈیالہ […]

پاکستان

قلات: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد جہنم واصل،18 جوان شہید

راولپنڈی:   بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے منگوچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے […]

تجارت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز کر دیا

اسلام آباد:  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابقب یکم فروری سے ایم ٹیگ پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کو 25 فیصد اضافی ٹال ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں […]