پاکستان

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن کا قیام اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور کرم میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری […]

پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:   ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی اہم پریس کانفرنس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی […]

پاکستان

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں: وزیراعظم

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی […]

پاکستان

کرم ایجنسی میں بگڑتی صورتحال، کراچی میں مذہبی جماعتوں کا 6 مختلف مقامات پراحتجاج

کراچی:  کرم ایجنسی میں بگڑتی صورتحال کے باعث کراچی میں مذہبی جماعتوں نے شہر کے 6 مختلف مقامات پراحتجاج کیا۔ مذہبی جماعتوں کی طرف سے یونیورسٹی روڈ، نمائش چورنگی،ملیر کالا بورڈ، نارتھ ناظم آباد، فائیو سٹار چورنگی پردھرنا دیا گیا، قائد آباد پل اورابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی دھرنا دیا گیا، شہر کے مختلف مقامات […]

پاکستان

شہید میجر محمد اویس کی بہادری پر فخر ہے: محسن نقوی

اسلام آباد:   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر محمد اویس نے وطن کے امن کی خاطر اپنی […]

پاکستان

دہشتگرد قوم سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں: بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں […]

پاکستان

پہاڑ جیسا حوصلہ، قائدانہ صلاحیتوں کی مالک بینظیر بھٹو شہید کی آج 17 ویں برسی

پہاڑ جیسا حوصلہ، کمال کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی مالک سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کرے گی، مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو […]

پاکستان

پاکستان میری ٹائم نے سمندر میں پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

کراچی:  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے نامساعد حالات میں پھنسے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کوکامیاب آپریشن کے دوران ریسکیو کیا۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کارگو بحری جہاز ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن […]

پاکستان

بانی نے کہا ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی: علیمہ خان

اسلام آباد:   علیمہ خان کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی، بانی نے کہا مجھے جیل میں رکھیں باقی قیدیوں کو رہا کریں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہیں جاؤں گا […]

پاکستان

بینظیر بھٹو کی برسی: صدر آصف زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے

نوڈیرو:   شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری سکھر ایئر پورٹ سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوڈیرو ہاؤس پہنچے۔ صدر زرداری کل شہید بینظر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں شریک ہوں گے۔ شہید […]