پاکستان

جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا: مریم نواز

لاہور:    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب و تاب سے طلوع ہوگا۔ کشمیریوں کے یوم حقِ خودارادیتِ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مظلوم […]

پاکستان

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب

لاہور:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور میں اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، صدرآصف علی زرداری مفاہمت کےتحت سب کوساتھ لےکرچل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کےعلاوہ مسائل […]

پاکستان

ڈپٹی کمشنر کُرم پر حملہ، تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی

پشاور:   کُرم میں ڈپٹی کمشنر کانوائے پر حملہ سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق آج امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خورونوش پر مشتمل سامانِ کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا، کُرم میں افسوسناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔ تحقیقاتی […]

تجارت

8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی

اسلام آباد:  ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ) کے تحت 8 ممالک سے مختلف درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت دیدی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکی کیلئے کسٹمز ڈیوٹی پر ترجیحی تجارتی […]

پاکستان تجارت

10 برس میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد:  گزشتہ 10 برسوں کے دوران بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔ وزارت منصوبہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ہر سال آبادی میں 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بیروزگاری بھی […]

کھیل

اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ: جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

آکلینڈ:   جاپان کی نامور ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار ناٹمی اوساکا نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک […]

کھیل

برٹش جونیئر اوپن سکواش، سہیل عدنان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لندن:  برٹش جونیئر اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سہیل عدنان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈر 13 کیٹیگری کے پری کوارٹر فائنل میں سہیل عدنان نے ملائیشیا کے وائین آئزیک ولسن کو شکست دی۔ سہیل عدنان نے مقابلہ 4-11، 7-11 اور 5-11 سے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل سہیل نے پہلے راؤنڈ میں […]

کھیل

چیمپئنز ٹرافی: یو اے ای کے میچز سے بھی بڑی آمدنی آنے کا امکان

لاہور:   یو اے ای میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پی سی بی کو بڑی آمدنی ملنے کی توقع ہے، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنی ہے، اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ ہو جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو […]

انٹرنیشنل

ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے سپن فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی اندھی کا سپنرز کے ذریعے شکار کیا […]

انٹرنیشنل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا دوسرا دن، پروٹیز نے شاہینوں کے چھکے چھڑا دیئے

کیپ ٹاؤن:   جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 458 رنز بنالیے۔ دوسرا روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تاہم 7 رنز […]