انٹرنیشنل

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، دوسرے، تیسرے نمبر کا بھی اعلان

واشنگٹن:   ایلون مسک کیلئے 2025 کا آغاز ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا، فوربز رپورٹ کے مطابق ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے۔ فوربز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، ایلون مسک نے ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس […]

پاکستان

پاک چین سرحد شاہراہِ قراقرم خنجراب 36 گھنٹے بعد بحال

خنجراب:  پاک چین سرحد شاہراہِ قراقرم خنجراب کو 36 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت کیلئے  گزشتہ روز چین سے آنے والی بس خنجراب سرحد پر شاہراہ قراقرم پر برف سے پھسل جانے سے  ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی۔ شاہراہ کو ایف ڈبلیو او […]

پاکستان

گورنر سندھ سے کرم عمائدین کی ملاقات، نفرت کے خاتمے، امن و امان برقرار رکھنے کا عزم

کراچی:   گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ضلع کرم کے عمائدین کے 18 رکنی وفد نے ملاقات کی، عمائدین نے ادویات اور غذائی اشیاء کی فراہمی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے دوران کرم کے عمائدین نے نفرت کا خاتمہ امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا […]

پاکستان

عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے: امریکا

واشنگٹن:   ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے، ہم کانگریس کی خط و کتابت پر تبصرہ نہیں […]

پاکستان

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد:   نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ محمد اسحاق ڈار نے سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ […]

پاکستان

ملک بھر میں غضب کی ٹھنڈ، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا

لاہور:   ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا۔ بالائی علاقوں میں دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں، لہہ میں پارہ منفی 10 اور کالام میں منفی 9 تک گر گیا، قلات، استور میں منفی 8، کوئٹہ، […]

پاکستان

رواں سال نہم کا اسلامیات کا پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہدایات جاری

لاہور:   رواں سال نہم جماعت کا اسلامیات لازمی کا امتحان 100 نمبروں کا لیا جائے گا، تعلیمی بورڈز نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔ آئندہ سے جماعت نہم امیدواران کیلئے امتحان میں اسلامیات کے لئے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، اسلامیات کے امتحان بارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ماڈل پیر بھی […]

پاکستان

کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم، میرے خیال میں آئین سپریم ہے: جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم ہے، میرے خیال میں آئین سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز […]

پاکستان

خواتین، شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر نہیں جا سکتیں: وزارت مذہبی امور

اسلام آباد:   وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں۔ وزارت کے مطابق رواں برس سعودی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طورپر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے، اس میں تقریباً 89 ہزار 602 لوگ سرکاری […]

پاکستان

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق نوٹس معطل

پشاور:   پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور […]