کھیل

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی: صدر سائیکلنگ فیڈریشن کا اعلان

اسلام آباد:    پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی، سید اظہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ […]

کھیل

2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک لنکن باؤلر مہیش ٹھیکشانا کے نام

ہیملٹن:   سری لنکن آف سپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کر کے سال 2025 میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے باؤلر کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان 3 […]

کھیل

حسیب اللہ ان فٹ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

لاہور:    دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔ پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے […]

پاکستان

امارات نے 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کالعدم اخوان المسلمون جماعت سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، فہرست میں 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ […]

انٹرنیشنل

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں

واشنگٹن:   نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نقشے […]

انٹرنیشنل

ایران نے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

تہران:   ایران نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ تہران کے گورنر محمد صادق کا کہنا ہے کہ ایران میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر […]

انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں طیارہ گرکر تباہ، 2 غیر ملکی سیاحوں سمیت 3 افراد ہلاک

سڈنی:  آسٹریلیا میں سمندری طیارہ گرنے کے باعث 2 ملکی سیاحوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے وزیراعظم راجر کک نے ڈبلیو اے کے پولیس کمشنر کرنل بلانچ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ رات کو سمندری پولیس نے ملبے سے نعشیں نکالیں۔ ان […]

پاکستان

آئرلینڈ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

ڈبلن:  آئر لینڈ نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ نے دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست باضابطہ طور جمع کروا […]

پاکستان

عراقی وزیراعظم کا شام میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کیلئے جامع سیاسی حل پر زور

تہران:   عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر شام میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کے لئے ایک جامع سیاسی حل پر زور دیا۔ عراق کے وزیراعظم نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کا استحکام پورے خطے کے […]

پاکستان

صیہونی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری، سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم:  صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کر دیئے۔ صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام […]