انٹرنیشنل

پولینڈ: اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف شدید احتجاج

وارسا:  پولینڈ میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سینکڑوں افراد بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ […]

انٹرنیشنل

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض:   سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری سے 8 جنوری 2025ء کے درمیان 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کیا […]

انٹرنیشنل

شام اب حزب اللہ کیلئے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں رہے گا: احمد الشرع

دمشق:   شام میں نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے کہا کہ شام اب حزب اللہ کے لئے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں رہے گا۔ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ایک اعلیٰ اختیاراتی حکومتی عسکری قیادت پر مشتمل وفد نے دمشق کے دورے کے دوران شام میں نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع کے […]

انٹرنیشنل

مشرق وسطیٰ اور یورپی سفارتکاروں کا شام پر پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ

ریاض:  سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ اور یورپی سفارتکاروں کا شام کے مستقبل کے بارے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کی، مشرق وسطیٰ اور یورپی ملکوں کے اعلیٰ سفارتکاروں نے اس میں شرکت کی جبکہ ترکیہ کے وزیر […]

انٹرنیشنل

شام میں کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کریں گے: عراق

بغداد:  عراق نے کہا ہے کہ شام میں کسی قسم کی دراندازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے زور دیا کہ ان کا ملک شام سے عراقی سرزمین میں یا سرحد پار کسی قسم کی دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، انہوں نے کہا کہ شام کے […]

انٹرنیشنل

اسرائیلی بربریت، پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں پر حملے، 28 فلسطینی شہید

غزہ:   قطر میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران غزہ میں اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آ سکی۔ اسرائیلی فورسز کے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رہے،24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے میں بچوں سمیت 8 […]

پاکستان

محسن نقوی کا فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اولڈ ہوم سیالکوٹ کا دورہ، نیا سال کا کیک کاٹا

سیالکوٹ:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینئر رہنما آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا، دونوں نے اولڈ ہوم میں ضعیف […]

پاکستان

سویلینز کے ملٹری ٹرائل: ‘آرمی ایکٹ میں موجود جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہوگا’

اسلام آباد:   سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کیس کی […]

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:   چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے […]

پاکستان

نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں: بابر اعوان

اسلام آباد:   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹرسٹ پراپرٹی پر […]