تجارت

ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ

لاہور:  چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 4 روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے […]

کھیل

وزیراعظم سے سنوکر چیمپئن محمد آصف کی ملاقات، 25 لاکھ کا انعامی چیک پیش

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف سے سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی اور سارک چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور 25 لاکھ روپے کا […]

انٹرنیشنل

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین سے تباہی، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

ڈربن:   برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحراو قیانوس میں شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ […]

انٹرنیشنل

سعودی وزیر خارجہ شام پہنچ گئے، نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات

دمشق:   سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شام پہنچ گئے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کی نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کی، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ عالمی اور عوامی سطح پر درست اقدامات کررہی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحمان کا کہنا تھا کہ […]

انٹرنیشنل

لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار

لاس اینجلس:   امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا، پہاڑی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے […]

انٹرنیشنل

حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

غزہ:   حماس نے چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کر دیا، ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج رہا کی گئی فوجی یرغمالی خواتین کے […]

پاکستان

بلوچستان کے 25 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 26جنوری کو ہوں گے

کوئٹہ:  بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران51 انتخابی وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے […]

پاکستان

حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرات کریں گے،علی محمد خان

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کردے پھرمذاکرات شروع ہوجائیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کوشروع ہوئےایک ماہ ہوگیا ہے، ہم نےمذاکراتی عمل کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، حکومت […]

پاکستان

کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کر دیا گیا

اسلام آباد:   سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کیا، اس سلسلہ میں تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ آصف بشیر نے گزشتہ […]

پاکستان

چینی سرمایہ کاروں کا عدالت سے رجوع، وزیرداخلہ سندھ کا نوٹس، انکوائری کا حکم

کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملہ پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کر دی اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات جاری کر […]