خیرپور: زائرین کی بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق،28 زخمی

خیرپور:   خیرپور میں زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ رانی پور کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے، زخمیوں […]

جی ایچ کیو حملہ کیس: پراسیکیوشن کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند

راولپنڈی:   انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا […]

سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے

راولپنڈی:   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، […]

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار

لاہور:  5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور […]

فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد:   سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو […]

دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور:   دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ […]

اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین میں ہاتھا پائی، فواد نے تھپڑ جڑ دیا

راولپنڈی:   سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہو گئی ۔ فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی ، فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو جس پر […]

سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی:  سندھ کی حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن […]

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں، سکالر شپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار کام کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک […]

پاکستان ریلویز کا شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

لاہور:   ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر،پاکستان ریلویز نے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کیا جائے گا۔ 43 اپ شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر […]