انٹرنیشنل

انتخابات 2024: امریکہ میں عوام اپنا صدر کیسے منتخب کرتے ہیں؟

نیویارک :  دنیا بھر کی نظریں اس وقت امریکی انتخابات پر ہیں ، امریکی شہری آئندہ ماہ نئے صدر کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔  امریکی شہری آئندہ ماہ نئے صدر کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی کیسے استعمال کریں گے اس حوالے سے  ایک سادہ طریقہ کار ہم یہاں […]

انٹرنیشنل

قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کرنا چاہیے : بلنکن

واشنگٹن :   امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور مزید امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بات چیت کے بعد […]

انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر: گاندربل میں فوجی کارروائیوں کے دوران 40 سے زائد افراد گرفتار

سری نگر :   غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے دوران 40 سے زائد افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں، یہ کارروائیاں نجی کمپنی کے کارکنوں پر حالیہ […]

انٹرنیشنل

غزہ کی سڑکوں پر زخمی بہن کو اٹھائے پھرتی بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے

غزہ:   غزہ کی سڑکوں پر زخمی بہن کو اٹھائے پھرتی بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے۔ ننھی بچی زخمی بہن کو نازک کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال کی تلاش میں کئی کلومیٹر پیدل چلتی رہی، غزہ جنگ کی کوریج کیلئے موجود ایک صحافی نے بچی کی مدد کی، صحافی کے سوال پر بچی نے […]

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:   عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت […]

پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:   صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کر دی جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 […]

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد:   چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو […]

پاکستان

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں

اسلام آباد:  26 ویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ پر سکون […]

پاکستان

نیب ترامیم کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا اضافی نوٹ

اسلام آباد:   نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے اضافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کیا۔ اضافی نوٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ فیصلے سے متفق ہوں لیکن وجوہات کی توثیق پر خود کو […]

پاکستان

مریم نواز کا پنجاب کارڈیالوجی کا دورہ، مریضوں کی عیادت، مسائل سنے

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ پنجاب کارڈیالوجی دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امورپر تفصیلی […]