انٹرنیشنل

سربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بلغراد:    سربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق چھت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، متعدد کو ریسکیو کر لیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے […]

انٹرنیشنل

ڈبلیو ایچ ایو کا لبنانی ہیلتھ ورکرز اور ہسپتالوں پر بڑھتی اسرائیلی بمباری پر اظہار تشویش

نیویارک:   عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہیلتھ ورکرز پر مسلسل حملوں اور طبی سہولیات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے حکام نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے مسلسل ہو رہے ہیں اور اب تک ایسے 55 حملوں […]

انٹرنیشنل

روس کا ترکیہ اور شام میں سنجیدہ مذاکرات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا اعلان

ماسکو:    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ اور شام مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی سنجیدہ خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ماسکو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے فعال کردار ادا کرے گا، شام کی حکومت […]

پاکستان

خیبرپختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا : بیرسٹرسیف

پشاور:    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ صنعتی انقلاب کیلئے اپنی پاورٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا ۔ ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں کے پی ایک بار پھردیگر […]

پاکستان

صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں۔ صحافیوں کے خلاف جرائم پر استشنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافی مشکل حالات […]

پاکستان

مریم نواز سے اطالوی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹلی کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کی،  پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق ہوا، اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی […]

پاکستان

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد:    جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیئے گئے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن […]

پاکستان

23 ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر پاک بحریہ کے مشکور ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد:    پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سمندر میں پھنسے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں پاک بحریہ کی جانب سے ماہی گیروں کی کشتی […]

پاکستان

مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والا کانسٹیبل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سبی:    مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کو اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کا تعلق سبی سے تھا، شہید کانسٹیبل حفیظ اللہ ڈومکی کی نماز جنازہ سبی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسروں اور لوگوں نے بڑی تعداد […]

تجارت

پی آئی اے کی نجکاری، 85 ارب کی جگہ صرف 10 ارب کی واحد بولی

اسلام آباد:   پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی کا عمل ختم، نجکاری کمیشن 10 ارب کی ملنے والی بولی کو وفاقی کابینہ میں رپورٹ کرے گی۔ اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکریٹری وزارت […]