پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں: علی امین گنڈا پور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا

پشاور:    پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس آج 16نومبر کو ہوگا، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں […]

پاکستان

پاک آرمی کا دیوسائی سکردو میں ریسکیو آپریشن، 15 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

سکردو:    پاکستان آرمی کا دیوسائی سکردو میں ریسکیو آپریشن مکمل، پاک آرمی کی زمینی ٹیم نے تمام 15 مسافروں کو ریسکیو کرلیا۔ 14 نومبر کو 15 مسافر 2 گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جارہے تھے، شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے تھے، مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع […]

پاکستان

سندھ حکومت میں بڑی تبدیلیاں، تین وزرا سے قلمدان واپس

کراچی :   سندھ حکومت میں بڑی تبدیلیاں، سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز ، نجمی عالم سے فشریز،لائیو سٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ سندھ کابینہ میں انٹری، وزیراعلی سندھ کے تین ایڈوائز اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان […]

پاکستان

نشتر ہسپتال نے ڈائلسز یونٹ سے 30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تصدیق کردی

ملتان:    نشتر ہسپتال انتظامیہ نے 30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تصدیق کردی، ڈائیلسز یونٹ کا مریض ایڈز کے پھیلاؤ کا باعث بنا۔ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلسز کے 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، 240 مریضوں میں سے ایک مریض ایڈز میں مبتلا، مریض کی سکریننگ کے بعد ایڈز تشخیص ہوا، […]

پاکستان

پنجاب میں مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات

لاہور: پنجاب حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کی مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کو وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس […]

پاکستان

رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جا سکے گا

کراچی:   رواں سال کا آخری سپرمون آج دیکھا جا سکے گا، سپر مون کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی […]

پاکستان

ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے:آرمی چیف

اسلام آباد:   آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح […]

تجارت

حکومت کا یوٹرن! آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس چلانے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد:    حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کرنے والے فیصلے سے یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف سے پلانٹس چلانے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق چند دن پہلے معیشت پر بوجھ پاور پلانٹس اب ناگزیر ہونے لگے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ کیپٹو پاور […]

تجارت

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (  ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ […]

کھیل

ورلڈ باڈی بلڈنگ: کوئٹہ کے بلال نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا

کوئٹہ:    ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کوئٹہ کے سید بلال نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کھیل وثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف لانگو، عزیز اقارب اور شائقین نے انکا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بلال […]