پاکستان

سموگ کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب میں مزید پابندیاں عائد

لاہور:    لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے […]

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور:    لاہو رہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار […]

پاکستان

توڑ پھوڑاحتجاج کیس : علی نوازاعوان ، عامرمغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد :   انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر درج 6 مختلف مقدمات کے معاملے میں غیرحاضر ملزمان علی نواز، عامر مغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی ، عدالت نے بانی […]

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، بشریٰ بی بی

پشاور:    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز […]

پاکستان

نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں دیوالیہ قرار

لندن:    لندن ہائیکورٹ نے لیگی صدر میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، حسن نواز سے متعلق ٹیکس کیس 25 اگست 2023 کو فائل […]

تجارت

محمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالطیٰ ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے 15ویں سر بنی یاس فورم کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے […]

تجارت

پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

لاہور:    پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہو گیا، برآمدات بھی بڑھ گئیں۔ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، ترکی اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک سے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پہلی سہ ماہی میں […]

تجارت

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد:    ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد مزید اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں 24 اشیاء مہنگی، 6 سستی، 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔  ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، لہسن 27 روپے، ٹماٹر 23 روپے فی کلو، انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ادارہ شمارت کے […]

تجارت

ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد:    ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2024میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک کے تجارتی […]

کھیل

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو یوٹیوبرجیک پال کے ہاتھوں شکست

ٹیکساس:   19 سال بعد باکسنگ رنگ میں اترنے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو یوٹیوبر جیک پال نے شکست دے دی۔ ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلے ہی میچ میں شکست سے دوچار ہوئے۔ 58 سالہ […]