پاکستان

شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں قوم کا فخر ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ان کی نویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو […]

پاکستان

اسلام آباد میں تیز بارش سے موسم سرد، کاغان اور وادی نیلم میں برفباری نے رنگ جما دیا

اسلام آباد:    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب ہونے والی تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، اس کے علاوہ بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی ہفتے کو برفباری ہوئی۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے […]

پاکستان

جعلی سلطنت کو دوام دینے کیلئے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور:    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی سلطنت کو دوام دینے کیلئے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے […]

پاکستان

47 فیصد پاکستانیوں نےکبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا: گیلپ سروے میں انکشاف

لاہور:    گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 47 فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔ سروے کے مطابق رکشا، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس ہے، 80 فیصد نے رکشوں، 79 فیصد نے بسوں اور ویگن میں سفر کرنے کا بتایا۔ 18 فیصد […]

پاکستان

پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 9 برس مکمل

لاہور:   پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے، پاک وطن کی دلیر بیٹی نے جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کی۔ مریم مختیار 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان آرمی پبلک سکول و […]

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: گنڈاپور، بشریٰ قافلے کے ہمراہ، اسلام آباد سیل، گرفتاریاں شروع

اسلام آباد، لاہور، پشاور:  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فائنل کال پر تحریک انصاف کے احتجاجی قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور سے قافلے کی صورت میں صوابی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں دیگر علاقوں سے بھی قافلے پہنچیں گے جس […]

پاکستان

راستوں کی بندش مسئلے کا حل نہیں: سپریم کورٹ بار کا احتجاج کے خلاف اعلامیہ

اسلام آباد:   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہر شہری کو ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے، سڑکوں اور راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں راستوں کی بندش کے خلاف […]

پاکستان

احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اب جتنے لوگ آئیں گے ان کی تعداد حیران […]

تجارت

ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:   خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادویات کی برآمدات 105.936 ملین […]

تجارت

انشا اللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی: قونصل جنرل یو اے ای

کراچی:   متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے کہاکہ انشا اللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے شرکت کی، تقریب […]