کھیل

فلپ ہیوز کی گیند لگنے سے ہلاکت کو 10 سال بیت گئے

کینبرا:   آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی دوران میچ گیند لگنے سے ہلاکت کے واقعے کو 10 برس بیت گئے۔ آج سے 10 برس قبل (2014) میں سڈنی میں فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ […]

کھیل

افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی

دبئی:    افغانستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کرلی، فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔ میچ میں افغانستان نے 250 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں […]

کھیل

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں، سری لنکا اے کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:    وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث سری لنکا اے نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان بقیہ دو ایک روزہ میچز منسوخ کردیئے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا […]

انٹرنیشنل

امریکی صدر کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

واشنگٹن :  امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی […]

انٹرنیشنل

بھارتی مسلمان مودی کے عتاب کا شکار، مسجد کے سروے کی مخالفت پر3 مسلمان شہید

نئی دہلی :  بھارتی مسلمان مودی کے عتاب کا شکار، مسجد کے سروے کی مخالفت پر 3 مسلمانوں کو شہید کردیا گیا۔ مودی نے بھارت میں ہمیشہ سےمسلمانوں کو نفرت اور انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھایا ہے، بھارتی مسلمان اپنے مذہبی حقوق کے لیے عرصہ دراز سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں اُتر […]

انٹرنیشنل

سعودی پائلٹ کی مہارت، طوفان ’برٹ‘ کا مقابلہ کرکے طیارہ بحفاظت لندن میں اتار لیا

ریاض:    سعودی پائلٹ نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے طوفان برٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا طیارہ کامیابی سے لندن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ واضح رہے کہ برٹ طوفان نے دو دنوں سے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سعودی پائلٹ محمد آل شیبان کی لندن کے گیٹوک […]

انٹرنیشنل

چین اورکینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا

واشنگٹن:  چین اور کینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر ٹرمپ کو خبردار کر دیا۔ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی تمام درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔ […]

انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد نے 315 ارب ڈالرز کے سالانہ بجٹ کی باضابطہ منظوری دیدی

ریاض:    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے سالانہ بجٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ مالی سال2025 میں مجموعی اخراجات […]

انٹرنیشنل

جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں عالمی مسائل زیر غور

ایپولیا:   وسطی اٹلی میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا عالمی مسائل پر اجلاس جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں یو کرین، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، وزرائے خارجہ نے ملاقات کے پہلے روز مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی رہنماؤں نے غزہ […]

پاکستان

ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا: بیرسٹر سیف

پشاور:   صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ظلم کر […]