پاکستان

لاہور: الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز، ٹیسٹ رن شروع

لاہور:   صوبائی دارالحکومت لاہور میں 27 الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا، ٹیسٹ رن شروع کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کی طرف سے 27 ایکو فرینڈلی بسوں کا آغاز کر دیا گیا، گرین ٹاؤن سے ریلوے سٹیشن تک الیکٹرک بسوں کا ٹیسٹ رن کیا جارہا ہے ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر پہلی بار الیکٹرک بسوں کا سفر شروع ہوا۔

ایکو فرینڈلی بسیں گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک 21 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جارہی ہیں، الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ اور مخصوص نشستوں کی سہولت دی گئی ہے۔

بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، بسوں کی باقاعدہ سروس 16 فروری سے شروع ہوگی ، بسوں سے روزانہ تقریباً 17 ہزار افر ان مستفید ہوں گے۔

کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال ممکن ہوگا ، مخصوص ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ