تجارت

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 468 ارب روپے خسارے کا سامنا

کراچی:   فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 468 ارب روپے کے بڑے ریونیو خسارے کا سامنا ہے۔

ریونیو شارٹ فال کی سب سے بڑی وجہ ٹیکس مشینری ہے جو مقررہ ہدف 6964 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 6496 ارب روپے جمع کر سکی۔

ایف بی آر کا ریونیو خسارہ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ مزید بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ جنوری 2025 کے لیے عارضی مجموعے کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایف بی آر نے جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں صرف 872 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔

872 ارب روپے کی ریونیو وصولی کے ساتھ ایف بی آر نے ماہانہ بنیادوں پر 29 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران ریونیو خسارہ 384 ارب روپے تھا جو جنوری 2025 میں مزید 84 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ بڑھ گیا، اس طرح پہلے 7 ماہ میں مجموعی خسارہ بڑھ کر 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا