کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے، پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فخر زمان جنہوں نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف سنچری سکور کی تھی انہوں نے کم بیک کیا ہے، وہ جون 2024سے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔

پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان نے دسمبر میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کے دوران عمدہ پرفارمنس دی اور 132 سے زیادہ کے متاثر کن سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 303 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این