تجارت

عوام کو سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے پالیسی ناگزیر ہے: شیری رحمان

اسلام آباد:  سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، پاکستان میں سولرائزیشن کے بعد ہی یقینی انرجی فراہم کی جاسکتی ہے۔

شیری رحمان کا رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سستی بجلی حاصل کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا بنیادی حق ہے، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی سستی اور مستقل فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل اس پر کام کرنے اور پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا