تجارت

اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار شروع کردی

کراچی:   آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل ) نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار شروع کردی۔

اوجی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع ہوگئی ہے،او جی ڈی سی ایل نے سمانسک فیلڈ سے ملنے والےقدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دی تھی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کواگر فیلڈ کنوئیں سےیومیہ گیس 8.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور یومیہ تیل کی پیداوار 610 بیرل ہے ، گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے ، او جی ڈی سی ایل کا سمانسک فیلڈ میں 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا