تجارت

زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک

ملتان:   گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشتکاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا