کھیل

کینیڈین پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

اسلام آباد:   کینیڈین پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ پولیس لائنز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر چیف کمشنر محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اسلام آباد پولیس نے کینیڈین پولیس کرکٹ ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، کرکٹ میچ کا مقصد دونوں ملکوں کی پولیس کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے میچ کے انعقاد کو بھرپور سراہا، کینیڈین ہائی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این