پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائیگا: وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:  وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بین الاقوامی فورمز پر بھرپور وکالت کی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گورننس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، معیار تعلیم کو ترجیح بنانا ہے، کوٹہ کی بنیاد پر تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

چودھری انوار الحق نے ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ریشنلائزیشن کو فوقیت دی جائے، پاک فوج کی وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح کے لیے ڈیڈ ترقیاتی پراجیکٹس کو رواں کیا ہے، عوام کی فلاح کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ