تجارت

امریکی چارج ڈی افیئرز کی وزیر تجارت سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:    امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی اے بیکر کی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان زراعت، ٹیکسٹائل اور قابل تجدید توانائی میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی، کاٹن انڈسٹری کی ترقی اور معدنیات و سمندری صنعتوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے کامیاب عمل پر مبارکباد دی، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا