تجارت

حکومت کا فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کیلئے تجاویز وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہیں، چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، ٹیکس لاء میں ترمیم کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس عائد کر کے وصول کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 سے 4 روپے فی کلو تک ایف ای ڈی عائد کیے جانے کی تجاویز ہیں، وزیرمملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت خزانہ نے تجاویز تیار کی ہیں، ایف ای ڈی سے عام آدمی بھی فی کلو چینی خریدنے پر اس زد میں آئے گا، ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم آفس کیجانب سے ہو گا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی، ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی ابتدائی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا