انٹرنیشنل

’’اب مجھے چھوڑ کر مت جانا‘‘ آنسوؤں میں بھیگی فلسطینی لڑکی کی باپ کے گلے لگ کر التجائیں

غزہ:   فلسطینی کمسن لڑکی اپنے والد سے 15 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد گلے لگ کر زارو قطار روتے ہوئے التجائیں کرتی رہی’’مجھے اب مت چھوڑ کر جانا‘‘۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دل دہلا دینے والے منظر میں چھوٹی بچی آنسوؤں میں بھیگی ہوئی تھی، اس نے اپنے والد کو ایک آرزو کے ساتھ گلے لگایا جو جنگ کے سانحہ سے بڑھ گئی تھی، بچی اپنے والد کے گلے سے لپٹ گئی اس ڈر سے کہ وہ اسے دوبارہ چھوڑ کر اس کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ منظر ان سیکڑوں متحرک شاٹس میں سے ایک تھا جو فلسطینیوں کے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے لوگوں نے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ ملبے میں دب چکے ہیں اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے پیدل شمال کی طرف اپنی واپسی جاری رکھی۔

واضح رہے کہ غزہ پر جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور شمالی گورنریوں میں فلسطینیوں کو جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا، پٹی کے وسط میں نیٹزارم کے علاقے میں ایک چوکی قائم کی تاکہ وہ بے گھر ہونے کے بعد اپنے علاقوں میں واپس نہ جائیں۔

تاہم غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 19 جنوری کو نافذ العمل ہوا، اس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، جس سے غزہ کے باشندوں کو شمال کی طرف واپس جانے کی اجازت ملی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر