پاکستان

متنازعہ پیکا قانون کی منظوری کیخلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج، حکومت کیخلاف نعرے بازی

لاہور:  متنازعہ پیکا قانون نا منظور، صحافیوں کے متنازعہ پیکا قانون کی منظوری کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے۔

صحافیوں نے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، مظاہروں میں صحافیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہروں میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری نے شرکت کی۔

ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ اور پی بی اے کے سینئر رہنما نوید کاشف بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، نامور صحافی عاصمہ شیرازی، مظہر عباس سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد اور سول سوسائٹی نے بھی مظاہروں میں شرکت کی۔

حکومت بدحواس، اسے اندازہ نہیں کیا کر رہی ہے: افضل بٹ

اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ یہ حکومت بدحواس ہے اسے اندازہ نہیں کیا کر رہی ہے، آج متنازعہ پیکا قانون کےخلاف جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔

افضل بٹ نے مزید کہا کہ آج تحریک کا آغاز ہم نے ڈی چوک سے کر دیا ہے، میاں نوازشریف اپنی حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا کہیں، آصف زرداری، نوازشریف اپنی اپنی جماعتوں کا قبلہ درست کریں۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صحافیوں سے مشاورت کے بغیر قانون لایا گیا، واپس لیا جائے: ارشد انصاری

لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری نے کہا کہ متنازعہ پیکا قانون کو واپس لیا جائے، صحافیوں سے مشاورت کے بغیر قانون لایا گیا، متنبہ کرتا ہوں صحافیوں کا گلا نہ دبایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے، ہم عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ