انٹرنیشنل

سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

واشنگٹن:   سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کئے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکا کے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی وزیردفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑنے سے مقابلہ برابر ہوگیا تھا مگر بعد ازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر ہیگسیتھ کی توثیق کی۔

حلف برداری کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں امریکا کو اولیت دوں گا۔

واضح رہے 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان، تجزیہ کار اور سابق فوجی بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کیلئے کرسٹی نومی کی نامزدگی کی توثیق کی گئی، سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کی حمایت میں 54 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر