انٹرنیشنل

اٹلی کی وزیراعظم سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئیں، سودی ولی عہد سے ملاقات

ریاض:   اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطاام بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد القصبی، جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مملکت میں اٹلی کے سفیر کارلو بالڈوچی اور دیگرعہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اطالوی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا، اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان شام، لبنان اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان جنگی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، نیز یمن، بحیرہ احمر اور ایران کے علاوہ یوکرین جنگ کے موضوعات بھی زیر بحث آئے، ملکوں کے درمیان دفاع سے متعلق امور ، پائیدار توانائی کے شعبے میں تعاون، کھیلوں اور ثقافت کے میدان میں تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

جارجیا میلونی آج بحرین جائیں گی، ان کا یہ دورہ اٹلی کے کسی سربراہ کا پہلا دورہ بحرین ہوگا، جہاں وہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ تعلقات و تعاون کے بڑھانے کے امکانات پر بات کریں گی، نیز غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر