انٹرنیشنل

ٹرمپ کا مصر اور اردن سے مزید فلسطینیوں کو پناہ دینے کا مطالبہ

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید فلسطینیوں کو پناہ دیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کے لیے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔

یاد رہے کہ کے پچھلے سال امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی مخالفت کی گئی تھی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اس وقت غزہ میں تقریباً تمام تر آبادی بے گھر ہے اور وہاں بھوک کا بحران آیا ہوا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر