پاکستان

حافظ نعیم کا آئی پی پیز کے خلاف 31جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنے کااعلان

کراچی:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز مافیا کے خلاف 31جنوری کو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے دیں گے۔

کراچی میں اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کاروڈ میپ دیا جائے گا، بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی لیوی کم کی جائے، سرکاری مراعات ختم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اورجاگیرداروں پر ٹیکس عائد کیا جائے، ہر دور میں عوام کا خون نچوڑا جاتا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں، مافیا کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140فیصد اضافہ شرمناک رویہ ہے ، قوم اس کا حساب لے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا ک حکومت کی جانب سے پیکا کے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، آرڈی نینس آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ