پاکستان

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور:   رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

سرِ لامکاں سے طلب ہوئی۔۔۔ سوئے منتہی وہ چلے نبی

کوئی حد ہے ان کے عروج کی۔۔۔ بلغ العلیٰ بکمالہ

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس شب مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔

محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔

اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ