پاکستان

حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرات کریں گے،علی محمد خان

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کردے پھرمذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کوشروع ہوئےایک ماہ ہوگیا ہے، ہم نےمذاکراتی عمل کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، حکومت کی طرف سےکچھ لوگ سنجیدہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےملٹری کورٹ اورپھربانی کوسزا سنائی گئی،عمران خان کو سزا اورحامد رضا کےگھرچھاپےنےمذاکرات کےماحول کوخراب کیا،عمل میں آخری کیل حامد رضا کےگھرچھاپےنےٹھونک دی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کےلیےمخلص نہیں ہے، وزیراعظم آج کمیشن بنانےکا اعلان کردیں، حکومت کے اعلان کے بعد مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جوفریق عدالت سےبھاگتا ہےاس کی نیت میں فتورہوتا ہے،اگران کوکوئی مسئلہ نہیں توجوڈیشل کمیشن سےکیوں بھاگ رہےہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ