کھیل

آسٹریلین اوپن: میڈیسن کیز اور سبالانکا کی فائنل میں انٹری

میلبرن:   امریکا کی میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں میڈیسن نے پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو 1-2 سے شکست دی۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں بیلا روس کی سبالانکا نے سپین کی پاؤلا بڈوسا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز نے ایونٹ کی نمبر 2 سیڈڈ پلیئر ایگا شواٹیک کے خلاف پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کم بیک کیا۔

کیز نے شواٹیک کو دوسرے سیٹ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 1-6 اور فیصلہ کن سیٹ میں ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

امریکی کھلاڑی کا فائنل میں مقابلہ ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی بیلاروس کی آریانا سبالانکا سے ہو گا جنہوں نے سپین کی پاؤلا بڈوسا کو سیمی فائنل 4-6 اور 2-6 سے مات دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این