کھیل

بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت طلب

لاہور:   لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء سے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حکم کو بابر اعظم نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، بابر اعظم کے وکیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، خاتون نے بےبنیاد الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این