انٹرنیشنل

سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں

ریاض:   سعودی عرب نے امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سال میں 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر