پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ: عدالت کا الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کرایا۔

عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

درخواست میں موقف تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دنیا بھر میں تقریباً تعداد ایک کروڑ ہے، سمندر پار پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھجواتے ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں اس لئے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی کا حکم دے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ