پاکستان

بانی اور ان کی اہلیہ کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار

راولپنڈی:   بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ 20 صفحات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اپیل کے ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی ہے، 24 سے 48 گھنٹے میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی جائے گی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کی پروسیڈنگز کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے القادر ٹرسٹ کیس بھی ایک سے دو سماعتوں میں ختم ہوجائے گا، القادر کیس کا فیصلہ ایک طرف جا رہا ہے اور ثبوت دوسری طرف جا رہے ہیں، کیس اتنا ہی کمزور ہے جتنا کہ سائفر کیس تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ