پاکستان

آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

مظفرآباد:  آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد کے بلند پہاڑی علاقے کوہ مکڑا ، پیر چناسی ، سراں ، پنجکوٹ اور بھیڑی کے علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے، سدبن ، پیر ہسی مار کے پہاڑوں نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دارالحکومت و گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے، وادی لیپا کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی نیلم کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور زیریں علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ باغ کے بلند پہاڑی علاقے گنگا چوٹی اور سدھن گلی میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز برفباری کے دوران بالائی علاقوں کے سفر سے اجتناب برتیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ