انٹرنیشنل

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا مقام تبدیل

واشنگٹن:   سرد موسم کے باعث نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا مقام تبدیل کردیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے، پہلے یہ تقریب یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا تھی لیکن اب سرد موسم کی وجہ سے اسے کیپٹل ہل کی عمارت کےاندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو ان کی بطور امریکی صدر حلف برداری کی تقریب انتہائی سرد موسم کے باعث ان ڈور ہوگی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیشنل مال پر موجود عوام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکیں گے جو روایتی طور پر نئے صدر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں سردی کا40 برس کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جبکہ ہواکے جھکڑ چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔

یاد رہے کہ آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہوئی تھی۔

دوسری جانب ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر