پاکستان

سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں کارروائی، 5 خوارج جہنم واصل، ایک گرفتار

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران خارجی رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت پانچ خوارج جہنم واصل جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ