پاکستان

پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمرایوب، شبلی فراز،علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ ودیگر شریک ہوئے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں القادر کیس کے فیصلے اور مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پیر کے روز چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ