انٹرنیشنل

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی بربریت جاری، 81 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل حملے رک نہ سکے، 24 گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید جبکہ 188 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں گولہ باری جاری ہے، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

غزہ کے مغربی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 788 ہوگئی،1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا ہے،غزہ میں جنگ بندی کا عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفاہ بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر