چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا دورہ قصور، نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا
قصور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا قصور کا دورہ، نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس نے دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری بھی دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سیشن ہاؤس میں جیل پولیس نے سلامی دی۔
سیشن جج، ڈپٹی کمشنر کیپٹین (ر) اورنگزیب حیدر، ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا اور سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
چیف جسٹس نے قصور بار کے صدر احمد لطیف چودھری، جنرل سیکرٹری راؤ شہزاد خاں سمیت بار عہدے داران سے ملاقات کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار سے خطاب بھی کیا۔





